9 جولائی 2012 - 19:30

بحرینی شیعوں کے آیت اللہ عیسی قاسم نے اس بات پر زور دے کرکہا ہے کہ آل خلیفہ کے مظالم سے اس ملک کا عوامی انقلاب رکے گا نہیں۔

ابنا: بحرینی شیعوں کے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے منامہ میں اپنے نمازجمعہ کے خطبوں میں کہا ہے کہ لوگوں کا زیادہ سے زیادہ قتل عام اورامن وامان کے راہ حل سے عوامی انقلاب رکے گا نہیں بلکہ اس انقلاب کی وسعت میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پرامن مظاہروں نے عوام کے درمیان خواف وہراس کا خاتمہ کردیا ہے اور اپنی انقلابی حرکتوں کوجاری رکھنے کے لیے ان کے جذبوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ حکومت آل خلیفہ مختلف قسموں کے بموں اورآنسوگیس سے استفادہ کرنے سے دریغ نہیں کررہی ہے۔

شیخ عیسی قاسم نے واضح کہا ہے کہ لوگوں کے قتل عام میں ملوث افراد کے عنوان سے بعض پولیس والوں کو پیش کرنا فقط ایک میڈیا پروپیگنڈا ہے تاکہ یہ ظالم حکومت اپنے آپ کودباوسے نکال کرمظاہرین کے قتل عام کے سلسلے کوجاری رکھ سکے۔

الکوثرکی رپورٹ کے مطابق اس شیعہ عالم دین نے اپنے خطبوں کوجاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین کی جیلوں میں انقلابی خواتین وحضرات،علماء اورسیاستدانوں کی موجودگی باعث نہیں بنے گی کہ عوامی حرکت رک جائے بلکہ بحرینی عوام، آل خلیفہ کے مظالم کے باوجود اپنے اہداف اورمقاصد سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

.......

/169